چیف جسٹس پاکستان سے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی ملاقات عدالتی نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی اصلاحات پر بریفنگ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے ملاقات کی، جس میں عدالتی نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس پاکستان کی شمولیت پر غور امریکا کا اظہارِ تشکر

جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے لیے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ یہ نظام جلد مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ آن لائن بلنگ سسٹم کے ذریعے دستی بلوں اور چیکوں پر انحصار ختم ہو جائے گا، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ملاقات کے دوران اے جی پی آر نے حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ان اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اے جی پی آر کی کاوشوں کی تعریف کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں مالیاتی نظام کی بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی چیف جسٹسز کی منظوری سے اس ڈیجیٹل نظام کو ہائی کورٹس تک بھی توسیع دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی اداروں میں ڈیجیٹل نظام کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے نہ صرف مالیاتی امور میں شفافیت بڑھے گی بلکہ عدالتی نظام کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!