پاکستان رینجرز اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، کراچی میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹ اور کاسمیٹکس برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے الآصف سکوائر، سہراب گوٹھ سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور کاسمیٹکس اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

مہاجر کلچرل ڈے منانے کی درخواست سندھ اسمبلی میں جمع، اسپیکر سے منظوری کی اپیل

حکام کے مطابق اسمگل شدہ سگریٹ اور کاسمیٹکس کو مختلف گوداموں میں چھپا کر رکھا گیا تھا، جن پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے سامان تحویل میں لے لیا گیا۔ برآمد شدہ اشیاء کو تین مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خلاف تعاون کرتے ہوئے مشکوک عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!