کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ کارروائیاں ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق کومبنگ اور سرچ آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی نگرانی متعلقہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (ایس ڈی پی اوز) کر رہے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے زیرِ اہتمام مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ
یہ سرچ آپریشن تھانہ عزیز بھٹی، سولجر بازار اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں جاری ہے، جہاں مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کی جا رہی ہے۔
کارروائی کے دوران علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق اور ویریفیکیشن بھی کی جا رہی ہے۔
سرچ آپریشن میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، افسران اور جوانوں کے ساتھ انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز پولیس اسٹاف بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

