وزیراعظم شہباز شریف: پاک بھارت جنگ میں مودی سرکار کو ایسا سبق ملا جو کبھی نہیں بھول پائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں مودی سرکار کو ایسا سبق سکھایا گیا جو وہ زندگی بھر نہیں بھول پائیں گے۔ ہری پور میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان نے قوم کی دعاؤں کے ساتھ تاریخی فتح حاصل کی، اور بھارت دلی سے ممبئی تک اس شکست کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔

یو اے ای وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کا پرتپاک استقبال، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دلیر اور غیور عوام کا صوبہ ہے، جہاں کے عوام کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔ ان قربانیوں کے باعث ہی ملک میں امن قائم ہوا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پورے صوبے میں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوان نسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر آگے بڑھے گا اور یہ عمل جادو ٹونے سے نہیں بلکہ محنت اور درست پالیسیوں سے ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے، معیشت منجدھار سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہے اور اب اسے مزید آگے لے جانا ہے۔ پاکستان کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے اور جب چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا۔

وزیراعظم نے ہری پور کے لیے دانش اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بچوں اور بچیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ دانش اسکول قائم کیے جائیں گے تاکہ معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف: پاک بھارت جنگ میں مودی سرکار کو ایسا سبق ملا جو کبھی نہیں بھول پائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!