ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق یہ کارروائی تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب عمل میں لائی۔
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر ڈیپورٹ ہونے والا مسافر گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات آئس برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کافی عرصے سے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھے اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت احسان ولد آدم بلوچ اور علی رضا ولد سید مسرور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی زبیر نزیر شیخ نے واضح کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
یہ بات ترجمان ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
