کلری گراؤنڈ مولوی عثمان پارک کی تزئین و آرائش کا سنگِ بنیاد، لیاری میں 400 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے کا آغاز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لیاری میں واقع کلری گراؤنڈ مولوی عثمان پارک کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔

سندھ کابینہ کا تاریخی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں، ریلوے لائن، پنشن اصلاحات اور گندم کی قیمت میں کمی کی منظوری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لیاری اور لیاری کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی سے گہری محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارک کی تزئین و آرائش پر 400 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت پارک میں آر او پلانٹ، چینجنگ رومز، واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مقامی شہریوں خصوصاً نوجوانوں کو تفریح اور کھیل کے معیاری مواقع میسر آ سکیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پورے سندھ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق لیاری میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ تر منصوبے نوجوانوں کے لیے شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیاری میں پانچ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن میں 10 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ایک ترقی یافتہ اور پُرامن کراچی ہے، اور یہی وژن دشمنوں کے لیے خوف کا باعث بنا ہوا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کلری گراؤنڈ مولوی عثمان پارک کی تزئین و آرائش کا سنگِ بنیاد، لیاری میں 400 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبے کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!