کراچی: تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کرمنل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گھوٹکی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بس سے اغوا کیے گئے 14 مسافر بازیاب
ملزمان کی شناخت محمد آفاق علی خان ولد محمد طارق علی خان اور محمد شیروز ولد محمد سلیم کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستولز بمعہ لوڈ میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 1406/2025 اور 1407/2025 درج کر کے دفعہ 23(i) A سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی زیرِ تفتیش رکھ رہی ہے۔
مزید تفتیش کے لیے دونوں ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ دیگر جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔