کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی اور ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایات پر تھانہ سکھن میں ایمپلائز ویریفیکیشن سسٹم (EVS) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر اے ایس پی کیپٹن (ر) عبدالوہاب عامر نے تھانے میں قائم جدید ایمپلائز ویریفیکیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔
کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل ناکام، ایک کلو آئس برآمد، دو ملزمان گرفتار
پولیس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانا اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ ایمپلائز ویریفیکیشن سسٹم کے تحت کراچی کی سب سے بڑی ڈیری فارم منڈی میں کام کرنے والے ملازمین کا باقاعدہ اندراج شروع کر دیا گیا ہے۔
ای وی ایس سافٹ ویئر کے ذریعے ڈیری فارمز میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا مکمل کوائف ڈیجیٹل بنیادوں پر محفوظ کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ملازمین کی شناخت ممکن ہو سکے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی اور روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
پولیس کے مطابق آئندہ ڈیری فارمز پر کام کرنے والے ہر ورکر کا ڈیٹا ایمپلائز ویریفیکیشن سسٹم میں اندراج لازمی ہوگا۔ ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سکھن کی حدود میں پولیس سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔
