کراچی: گڈاپ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور کی چورنگی سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔
جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کراچی میں بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوگا، پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو
تفصیلات کے مطابق شہری کی وائیٹ آلٹو گاڑی نامعلوم ملزمان سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور کے علاقے سے چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ پولیس نے جدید ٹیکنیکل معلومات کی مدد سے گاڑی کا تعاقب شروع کیا۔
پولیس کارروائی کے دوران ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس ٹیم نے گاڑی گڈاپ کے علاقے سے برآمد کر لی۔ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ گاڑی فوری طور پر اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔
گاڑی واپس ملنے پر شہری نے گڈاپ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت ردِعمل اور مؤثر کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔