کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار
اس موقع پر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد علی کوسو نے چیف سیکریٹری کو منصوبوں کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران وقت کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ ترقیاتی کام مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل ہوں۔
