سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا جماعتِ اسلامی کے بیان پر سخت ردعمل

کراچی: سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے جماعتِ اسلامی کے رہنما امیر حافظ نعیم کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ صاحب مرضی کے نتائج نہ ملنے پر ریاست سے ناخوش اور نالاں ہیں۔

کورنگی: شہری محمد احسان کے نام تین غلط ای چالان، موٹرسائیکل نمبر سے مبینہ غلطی

سعدیہ جاوید نے کہا کہ جماعتِ اسلامی اپنے ٹاؤنز سے ریکارڈ ٹیکس وصولی کے بعد دوسروں پر تنقید شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای۔چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے اور ٹریفک کے معاملات میں واضح بہتری آئی ہے، جس پر جماعتِ اسلامی کو دکھ ہے۔

ترجمان نے جماعتِ اسلامی کے طرزِ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ سیاسی نہیں بلکہ اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنے کا ہے۔ سعدیہ جاوید کے مطابق جماعتِ اسلامی کا اصل مسئلہ قانون کی عمل داری، پاسداری اور کراچی کی بہتری ہے۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی بیان بازی کی سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ایشوز کی محتاج ہے، ورنہ ان کی کارکردگی الطاف بریلوی روڈ اور نیو کراچی ٹاؤن کی خراب حالت تک ہی محدود رہ جاتی ہے۔


60 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا جماعتِ اسلامی کے بیان پر سخت ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!