کورنگی: شہری محمد احسان کے نام تین غلط ای چالان، موٹرسائیکل نمبر سے مبینہ غلطی

کراچی: کورنگی کے رہائشی محمد احسان کے گھر اچانک تین ای چالان موصول ہوئے، جس سے شہری شدید پریشان ہو گیا۔

اسلام آباد: بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی

ای چالان میں دی گئی تصویر میں ایک خاتون اور مرد دکھائے گئے ہیں جو آئی آئی چند ریگر روڈ سے نکلتے ہوئے نظر آئے۔ خودکار کیمرہ بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سوار کے خلاف چالان جاری کر دیتا ہے۔

متاثرہ شہری محمد احسان کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کا رجسٹریشن نمبر KOL7282 درج ہے، جو اس کے 70 سی سی موٹرسائیکل کا نمبر ہے، جبکہ حقیقت میں چالان کسی اور کی موٹرسائیکل کے لیے بنایا گیا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یا تو یہ ایکسائز کی جانب سے غلطی ہے یا پھر کسی نے جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہے۔

شہری نے سندھ پولیس اور ڈی آئی جی ٹریفک سے درخواست کی ہے کہ پوری انکوائری کی جائے کیونکہ یہ مشکوک موٹرسائیکل کسی غیر قانونی مقصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی: شہری محمد احسان کے نام تین غلط ای چالان، موٹرسائیکل نمبر سے مبینہ غلطی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!