کوتھم کراچی کا دسویں سالانہ کانووکیشن، فارغ التحصیل طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں پر پروقار تقریب

کراچی: پاکستان کے معروف ادارے کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) کے دسویں سالانہ کانووکیشن کی پروقار تقریب کراچی کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں ہوٹل انڈسٹری کے ممتاز شخصیات، ماہرینِ تعلیم، طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

کورنگی: شہری محمد احسان کے نام تین غلط ای چالان، موٹرسائیکل نمبر سے مبینہ غلطی

تقریب کے مہمانِ خصوصی ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد اور وزارتِ خارجہ سندھ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومرو تھے۔ کوتھم کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر صابر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ادارے کی تعلیمی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر صابر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تقریب صرف ڈگریاں بانٹنے کا موقع نہیں، بلکہ ان نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے جنہوں نے ہاسپیٹلٹی کو بطور کیریئر منتخب کیا۔ کوتھم کا مقصد ایسے ہنرمند پیشہ ور تیار کرنا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں۔”

ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا نے کہا کہ ہاسپیٹلٹی عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور کوتھم کے فارغ التحصیل طلبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت یافتہ ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اپنی صلاحیتیں ملک کی معاشی ترقی کے لیے وقف کریں۔

وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان سومرو نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ہوٹل مینجمنٹ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کلیدی شعبے ہیں اور اس شعبے میں فارغ التحصیل نوجوانوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

کانووکیشن کے اختتام پر 200 سے زائد شیفس اور ہوٹل انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کو اسناد، میڈلز اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اساتذہ کی محنت اور کوتھم کے بہترین تعلیمی ماحول کے سر باندھا۔

WhatsApp Image 2025 12 14 at 5.48.02 PM WhatsApp Image 2025 12 14 at 5.48.02 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 14 at 5.48.03 PM WhatsApp Image 2025 12 14 at 5.48.03 PM 1

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!