کیماڑی میں منشیات اسمگلنگ ناکام 15 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار

کیماڑی کے علاقے موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 15 کلو سے زائد منشیات (چرس) برآمد کر لی اور منشیات کی ترسیل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ترکمانستان کا دورہ اشک آباد میں یادگارِ غیر جانبداری پر حاضری

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مستقیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچستان کے علاقے پنجگور سے کراچی منشیات کی ڈیلیوری کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات کی ترسیل اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 12 13 at 3.05.44 PM WhatsApp Image 2025 12 13 at 3.05.45 PM WhatsApp Image 2025 12 13 at 3.05.45 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی میں منشیات اسمگلنگ ناکام 15 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!