وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ترکمانستان کا دورہ اشک آباد میں یادگارِ غیر جانبداری پر حاضری

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان کے دورے کے دوران اشک آباد میں عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارِ غیر جانبداری پر حاضری دی اور یادگار پر پھول پیش کیے۔
لیاقت آباد میں ایس آئی یو اور ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

اس موقع پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، روس کے صدر ولادیمر پوتن، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ نمائندے موجود تھے۔

تقریب میں عالمی قیادت کی شرکت ترکمانستان کی غیر جانبدار خارجہ پالیسی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرکت کو پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران علاقائی تعاون، توانائی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ترکمانستان کا دورہ اشک آباد میں یادگارِ غیر جانبداری پر حاضری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!