نیو کراچی پولیس کی کارروائی گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP کے احکامات پر نیو کراچی پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران بیگ ولد یامین بیگ کے نام سے ہوئی ہے۔
Saturday, 13th December 2025

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 29 پیکٹ تیار شدہ مضر صحت گٹکا ماوا اور 100 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ مزید برآں، ملزم کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل (نمبر: NIL، انجن نمبر: 002818، چیسس نمبر: 002409، میکر: سپر اسٹار) کو بھی بطور ثبوت پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 800/2025 کے تحت دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، جس کے خلاف سال 2020 میں ایف آئی آر نمبر 217/2020 کے تحت دفعہ 6/9-A نارکوٹکس ایکٹ میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی پولیس کی کارروائی گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!