گولیمار سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے محمد بخش کمیونٹی سینٹر کی بحالی پر اہم مشاورتی نشست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گولیمار سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے محمد بخش کمیونٹی سینٹر اور مستاگ لائبریری کے زیر اہتمام کمیونٹی سینٹر کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد سینٹر اور لائبریری کی بہتری، سرگرمیوں کی بحالی اور کمیونٹی کی سہولتوں میں اضافہ تھا۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

اجلاس میں تمام شرکاء کی مشاورت سے پرانا گولیمار کے ناظم ولی محمد کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، جن کے ہمراہ وارڈ کونسلرز اویس سور اور عبدالوحید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمیونٹی سینٹر کے جنرل سیکریٹری بابو لاسی نے ناظم ولی محمد کو سینٹر اور لائبریری کی موجودہ صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ناظم ولی محمد نے تمام نکات توجہ سے سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ 27 دسمبر کے بعد وہ ذاتی حیثیت میں بھی اور ٹاؤن انتظامیہ کی سطح پر بھی بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے فوری اقدامات کے طور پر کمیونٹی سینٹر کی صفائی کے احکامات جاری کیے، جبکہ نئی وائرنگ اور پنکھوں کی تنصیب کے کام کو بھی جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت علاقہ مکینوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے خوش آئند ہے، اور امید ہے کہ مستاگ لائبریری اور کمیونٹی سینٹر جلد دوبارہ مکمل طور پر فعال ہو کر علم و آگہی کا مرکز بنیں گے۔
مشاورتی نشست میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیر بخش اور پرانا گولیمار کے نوجوان سماجی و سیاسی رہنما شاہ میر کلانچی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گولیمار سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے محمد بخش کمیونٹی سینٹر کی بحالی پر اہم مشاورتی نشست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!