تائیموریہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار — 510 گرام چرس برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ضلع وسطی جناب ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ تائیموریہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کل سے، مطالبات منظور ہونے تک جاری رہنے کا اعلان

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم محمد اسماعیل ولد نزیر احمد کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 510 گرام چرس برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات کو پولیس نے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ FIR نمبر 935/2025 بجرم دفعات 9(i) 3(b) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ تائیموریہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں شامل ہیں:

  1. FIR نمبر 333/2020 — دفعہ 381-A پی پی سی، تھانہ شریف آباد

  2. FIR نمبر 903/2022 — دفعہ 6/9-A نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ تائیموریہ

  3. FIR نمبر 405/2024 — دفعہ 9(i) 3A نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ تائیموریہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “تائیموریہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار — 510 گرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!