ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کل سے، مطالبات منظور ہونے تک جاری رہنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی لوکل گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز نے کل سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال کے دوران تمام بندرگاہوں پر ٹرانسپورٹ آپریشنز، لوڈنگ اور ان لوڈنگ مکمل طور پر بند رہیں گے۔

نارتھ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 17 سالہ طالب علم جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور فرار

صدر ٹرانسپورٹرز گڈز ایسوسی ایشن ملک شہزاد کا کہنا ہے کہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اور وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہڑتال کے اثرات سامنے آئے ہیں اور اشیائے خوردونوش کی ترسیل متاثر ہو گئی ہے جبکہ کئی ٹرک اور کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ طارق گجر نے بتایا کہ اجلاس میں مکمل اتفاق رائے کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا اور کل سے پورے ملک میں تمام ٹرانسپورٹ آپریشنز بند رہیں گے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر شکیل قریشی نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ نے مذاکرات کے دوران مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم پنجاب حکومت نے ٹویٹ کے ذریعے مذاکرات میں پیشرفت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور ٹرانسپورٹرز اپنا حق حاصل کرنے تک ہڑتال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کل سے، مطالبات منظور ہونے تک جاری رہنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!