کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی اڈے مسمار کر دیے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے احکامات کے تحت تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی 6 نمبر 51/C ایریا میں واقع گورنمنٹ بوائز اسکول کے اندر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ منشیات فروشوں کے اڈوں کو ختم کیا۔
ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کردار ادا کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے: بلاول بھٹو زرداری
ذرائع کے مطابق، اسکول کے اندر غیر قانونی طور قبضہ کی گئی جگہیں بدنام زمانہ منشیات فروش صلاح دین اور اس کے بیٹے بلال کے زیرِ استعمال تھیں، جہاں منشیات فروشی کی جاتی تھی۔ پولیس نے کچھ عرصہ قبل ہی دونوں ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے احکامات کے تحت ضلع بھر میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر کورنگی پولیس کا ایکشن جاری ہے اور علاقے میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔