میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن ہیڈ آفس کا اچانک دورہ، 24 گھنٹوں میں 75 فیصد شہری شکایات حل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس اور مرکزی کال سینٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات کے ازالے، سروس ڈیلیوری اور کال سینٹر کے مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چوہدری اسلم کی بیوہ کا بالی وڈ فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردِعمل، کردار کشی پر قانونی کارروائی کا عندیہ

کال سینٹر انتظامیہ نے میئر کراچی کو پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم، کھلے مین ہول کورز اور دیگر شہری مسائل سے متعلق موصول ہونے والی شکایات اور ان کے حل کی رفتار پر بریفنگ دی۔ اس دوران میئر کراچی نے مختلف شکایت کنندگان سے براہِ راست ٹیلیفون پر بات کی اور دریافت کیا کہ آیا ان کی شکایت مقررہ وقت میں حل کی گئی یا نہیں۔ شہریوں نے 24 گھنٹوں کے اندر شکایات کے حل پر میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور واٹر کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا۔

میئر کراچی نے شہریوں پر زور دیا کہ پانی، سیوریج یا مین ہول کورز سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کی سہولت کے لیے شب و روز محنت کر رہی ہے، زیادہ تر شکایات فوری نوعیت کی ہوتی ہیں جنہیں بروقت نمٹا دیا جاتا ہے، جب کہ بڑے انفراسٹرکچر مسائل کے مستقل حل پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق میئر کراچی کو شہر کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی شکایات کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق:

  • ضلع ملیر میں 701 میں سے 489 شکایات حل

  • ضلع کورنگی میں 4200 میں سے 2524 شکایات نمٹائیں

  • ضلع شرقی میں 7939 میں سے 7177 پر بروقت عملدرآمد

  • ضلع جنوبی میں 1378 میں سے 1213 شکایات حل

  • ضلع غربی میں 2170 میں سے 807 شکایات نمٹائیں

  • کیماڑی میں 982 میں سے 812 شکایات حل

  • ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 10927 شکایات موصول، جن میں سے 8038 حل کی گئیں

ترجمان کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر 27,912 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 21,060 شکایات صرف 24 گھنٹوں میں نمٹا دی گئیں، یوں کراچی واٹر کارپوریشن نے 75 فیصد سے زائد شکایات پر بروقت عملدرآمد کرتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن ہیڈ آفس کا اچانک دورہ، 24 گھنٹوں میں 75 فیصد شہری شکایات حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!