کراچی کی شاہراہیں وہیل چیئر فرینڈلی بنانے کا منصوبہ کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار سرگرم

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار کو شہر میں خصوصی افراد کے لیے سہولیات بہتر بنانے کا اہم مشن سونپ دیا گیا ہے۔
بھارتی فلم میں بے نظیر بھٹو کی تصاویر کے غلط استعمال پر پیپلز پارٹی کا شدید احتجاج

اسسٹنٹ کمشنر جنرل نے عبداللہ ہارون روڈ کا دورہ کرتے ہوئے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر کراچی کے مطابق کراچی کی تمام بڑی شاہراہوں کو وہیل چیئر فرینڈلی بنانے کا منصوبہ شروع کیا جاچکا ہے، جس کا پہلا فیز عبداللہ ہارون روڈ سے آغاز کر رہا ہے۔

حاظم بھنگوار نے بتایا کہ یہ منصوبہ جلد ہی شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں تک بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مین شاہراہوں پر معذور افراد سے متعلق اقدامات ان کے بنیادی حقوق اور شہری سہولیات کی فراہمی سے جڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ:

معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ کی جگہیں

پبلک ٹرانسپورٹ میں آگے کی نشست کا حق

ریمپ اور مناسب پاتھ ویز کی دستیابی
انتہائی ضروری ہیں، اور اس منصوبے میں ان تمام نکات کو ترجیح دی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جنرل نے مزید کہا کہ سڑکوں پر صاف، مضبوط اور معیاری ریمپ یقینی بنائے جائیں گے تاکہ خصوصی افراد باعزت طریقے سے آمدورفت کر سکیں۔

WhatsApp Image 2025 12 10 at 2.21.26 PM WhatsApp Image 2025 12 10 at 2.21.26 PM 1

One thought on “کراچی کی شاہراہیں وہیل چیئر فرینڈلی بنانے کا منصوبہ کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار سرگرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!