ایس ایس پی شکارپور کا زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت—”یہ بہادر جوان حقیقی ہیرو ہیں”

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ ضیاءالدین اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہادر افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کشمور مراد احمد گھانگھرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی؛ آئی جی سندھ کا پولیس ٹیم کو شاباش

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے دلیر لیڈی افسر پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور احمد سومرو اور زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ ان کے بہترین علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ "یہ بہادر افسران و جوان حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر غازی کا اعزاز حاصل کیا۔ میں ان کے حوصلے، وفاداری اور جذبۂ خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں، شکارپور پولیس ایسے ہی جوانوں کے عزم سے مضبوط ہے۔”

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے مزید کہا کہ جرائم کے خلاف جنگ میں شکارپور پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں اور یہ جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!