کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی؛ آئی جی سندھ کا پولیس ٹیم کو شاباش

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شکارپور کے کچہ علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف شاندار آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور اور پوری پولیس ٹیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ملکی معیشت ڈنڈے سے نہیں، پیار سے چلتی ہے: بلاول بھٹو زرداری

آئی جی سندھ نے کہا کہ شکارپور پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس کا سہرا افسران اور جوانوں کی بہادری اور انتھک محنت کو جاتا ہے۔

انہوں نے پولیس آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و اہلکاروں، خصوصاً ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ، خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی جی کے مطابق زخمی افسران و جوانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، منشیات فروشی اور پولیس پارٹی پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایت کی کہ پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کے لیے ریوارڈ اور تعریفی اسناد کی فہرست ارسال کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں اور ان کی کمین گاہوں کے مکمل خاتمے تک کچہ ایریا میں آپریشن جاری رکھا جائے، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کارروائی؛ آئی جی سندھ کا پولیس ٹیم کو شاباش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!