پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرست فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا شہر کی تباہ حالت پر کڑی تنقید
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ مزید بھارتی سرپرست دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
