یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لیے پاک فوج کی جانب سے خصوصی تعلیمی دن کا انعقاد

پشاور (اسٹاف رپورٹر): پاک فوج نے یونیورسٹی آف پشاور اور اس سے ملحقہ ذیلی اداروں کے طلباء کے لیے پشاور میں ایک دن خصوصی طور پر مختص کیا، جس کا مقصد طلباء کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔

کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب: وزیر کھیل سندھ نے اسٹیڈیم کا دورہ، تیاریاں مکمل

اس دوران طلباء نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ طلباء کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، تربیتی نظام اور آپریشنل ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر پشاور نے طلباء کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے جامع اور تفصیلی جوابات بھی فراہم کیے۔ اس خصوصی دن کے انعقاد پر طلباء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسے اقدامات کو تعلیم اور قومی شعور کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

One thought on “یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لیے پاک فوج کی جانب سے خصوصی تعلیمی دن کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!