کراچی: کورنگی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد

کراچی: ضلع کورنگی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری چھاپہ مار کر گینگ کے سربراہ سمیت تمام ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

’’این ایف سی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سکھر میں صاف پانی کی اسکیم پر خصوصی توجہ‘‘ — ناصر حسین شاہ

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے گرفتاری کے لیے سخت احکامات جاری کیے تھے۔ کورنگی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے اس گینگ کے سربراہ حسن شاہ کا قبل ازیں ڈکیتی، چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتاری کا ریکارڈ موجود ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:

  1. حسن شاہ ولد اکرام شاہ

  2. ہارون ولد واجد عاقب

  3. شاہ ولد رحمان شاہ

  4. آصف ولد محمود

ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل کے پارٹس برآمد کیے گئے، جن میں شامل ہیں:

  • موٹر سائیکل نمبر 0189 (تھانہ کورنگی سے چوری شدہ)

  • موٹر سائیکل نمبر KDT-9860، میکر: Super Power 70 (تھانہ شاہ فیصل کالونی سے چوری شدہ، مقدمہ نمبر 1363/2025، دفعہ 381-A کے تحت)

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

سربراہ گینگ حسن شاہ کے سابقہ کریمنل ریکارڈ میں متعدد مقدمات شامل ہیں، جن میں 2014 سے 2024 تک کی چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل پارٹس چوری کے مقدمات شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

One thought on “کراچی: کورنگی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!