کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی — نمائندہ خصوصی انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار جبکہ 60 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد کرلی گئیں۔

سربراہانِ کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑا فیصلہ بلوچستان حکومت کا انٹرپول ریڈ نوٹسز کے اجرا کا اعلان

سربراہ ٹاسک فورس ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان میں منشیات سپلائر غلام حسین، بس ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان شامل ہیں۔ ملزمان نے منشیات مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، جو کراچی پہنچ کر مختلف منشیات کے اڈوں کو سپلائی کی جانی تھی۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔ کارروائی انسداد منشیات فورس کو موصول خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر عناصر تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!