آرٹس کونسل کراچی میں 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 34ویں روز متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی شاندار جھلکیاں

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 39 روزہ "ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025” کے 34ویں روز متحدہ عرب امارات کی ثقافت کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دو تھیٹر ورکشاپس، ایک میوزیکل پرفارمنس، فلم اسکریننگ، بین الاقوامی آرٹ نمائش اور ثقافتی نشستیں منعقد ہوئیں۔

سانحہ نیپا: وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، ذمہ دار افسران کی فوری معطلی کی ہدایات

فیسٹیول کا آغاز ترکی کے ہدایت کارہ و فنکارہ Ozlem کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا، جس میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباء اور انڈس یونیورسٹی کے بچے شریک ہوئے۔ Ozlem نے اداکاری میں جسمانی حرکات اور اسٹیج پر اظہار کے مختلف پہلوﺅں سے روشناس کرایا۔ دوسری تھیٹر ورکشاپ ساﺅتھ افریقہ کی فنکارہ Thembi Mtshali Jones کی جانب سے "Spirit Sister” کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے ذریعے ثقافت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

بین الاقوامی آرٹ نمائش والیم۔6 کا افتتاح پاکستان پیپلزپارٹی وومن ونگ کی صدر فریال تالپور نے کیا، جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تمام فنکاروں اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ وومن امپاورمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن چاند گل شاہ نے فریال تالپور کو سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

فیسٹیول میں "FLAVORS OF UAE – A CULINARY & CULTURAL JOURNEY” کے تحت یو اے ای کی ثقافت کی جھلکیاں دکھائی گئیں، جس میں کھانے، مشروبات اور روایتی رقص پیش کیے گئے۔ یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

فلم اسکریننگ میں پاکستان، اسپین اور دیگر ممالک کی تین فلمیں دکھائی گئیں، جن میں دستاویزی فلم "Return to Nature” اور اسپین کی ہدایت کار Néstor López کی دو فلمیں شامل تھیں۔ فیسٹیول میں دو تھیٹر پلے بھی پیش کیے گئے جن میں پاکستان کا "Dream of Ithaca” اور روس کا "Settimana” شامل تھا۔

فیسٹیول کے 34ویں روز کا اختتام جرمنی سے آئے میوزیکل گروپ "Sufi. Dub Brothers” کی شاندار پرفارمنس پر ہوا، جس میں اشرف شریف خان اور Victor Marek نے ستار کی دھنوں پر شائقین کو محظوظ کیا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “آرٹس کونسل کراچی میں 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 34ویں روز متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی شاندار جھلکیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!