کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ایک نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے باہر کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔ اسٹور میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹور کی دو سیڑھیاں اترنے کے بعد صرف پانچ قدم کے فاصلے پر مین ہول کھلا ہوا تھا۔
کسٹمز نے مس ڈکلئیرشن کی کوشش ناکام بنا دی 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریونیو بچا لیا
ذرائع کے مطابق بچہ چلتا ہوا مین ہول کی جانب گیا اور اچانک گر گیا۔ اس موقع پر مین ہول کے اردگرد کوئی حفاظتی علامت یا رکاوٹ موجود نہیں تھی۔ ننھے ابراہیم کے پیچھے اس کی والدہ دوڑتی ہوئی آئیں اور چیخ و پکار شروع کردی، جس پر اردگرد موجود لوگ جمع ہوگئے۔ قریب کھڑے ایک شخص نے بھی مدد کے لیے لوگوں کو بلایا۔
یہ واقعہ شہری انتظامیہ کی غفلت اور کھلے مین ہولز کی موجودگی کی طرف سنگین سوالات اٹھا رہا ہے۔
