سانحہ نیپا کھلے مین ہولز اور حفاظتی غفلت پر عدالت سے جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر

شہریوں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں شہر کے تمام بلدیاتی اداروں سے کھلے مین ہولز، برساتی نالوں، گندے نالوں اور شہریوں کے لیے خطرناک جگہوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کا میران شاہ دورہ شہدا کو خراج عقیدت اور سیکیورٹی بریفنگ

درخواست میں تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال میں کام آنے والا مربوط حفاظتی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت دینے، متاثرہ شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو زرتلافی ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ نیپا کے ذمہ داران کی معطلی، برطرفی اور انکوائری کے حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں، اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے محکموں اور افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست میں گلشن اقبال میں تین سالہ ابراہیم کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری سندھ، میئر کراچی، ایم ڈی کراچی واٹر کارپوریشن اور چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ نیپا کھلے مین ہولز اور حفاظتی غفلت پر عدالت سے جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!