نادرا افسران گرفتار غیر ملکیوں کو رقوم کے عوض شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف

نادرا کے تین اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں کوئٹہ ریجنل ہیڈ آفس کے انور شاہ اور چمن زون کے جونیئر ایگزیکٹو اختر شاہ اور خواجہ وقاص شامل ہیں۔
سعودی عرب میں قوانین میں نرمی غیر مسلم غیر ملکیوں کو شراب کی خریداری کی مشروط اجازت

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکار مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو بھاری رقوم وصول کر کے پاکستانی شناختی کارڈ جاری کر رہے تھے، جن کی بنیاد پر وہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے سعودی عرب کا سفر کر سکتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام نے معاملے کی تحقیقات کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا اور باقاعدہ طور پر پاکستانی حکام کو بھی مزید تحقیقات کے لیے آگاہ کیا۔

ایف آئی اے حکام نے نادرا افسران کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا، اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “نادرا افسران گرفتار غیر ملکیوں کو رقوم کے عوض شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!