کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی المناک ہلاکت کو صوبے میں گزشتہ اٹھارہ برس سے جاری بدعنوان اور متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ طویل عرصے سے کھدا پڑا ہے جو مسلسل حادثات اور اموات کا باعث بن رہا ہے، اور یہ صورتحال صوبائی و مقامی حکومتوں کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے 52 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے اے ایس پیز کی ملاقات، جدید پولیسنگ پر زور
ترجمان کے مطابق کراچی کے شہری کبھی ڈمپر تلے کچلے جانے اور کبھی نالوں یا کھلے مین ہولز میں گر کر جان گنوانے پر مجبور ہیں، جو حکومتی بے حسی اور ناکامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نو ٹاؤنز میں چیئرمین ہونے کے باوجود ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے بلیم گیم کا آغاز ان کی "انتہائی منافقت” کو ظاہر کرتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت واقعے کی شفاف تحقیقات کرائے اور لواحقین کی فوری دادرسی کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے۔