آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے 52 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے اے ایس پیز کی ملاقات، جدید پولیسنگ پر زور

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس میں 52 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے اے ایس پیز پر مشتمل وفد سے ملاقات کی، جس میں 42 اے ایس پیز شریک تھے۔ وفد کی قیادت کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس احمد نے کی۔

سندھ میں ڈیجیٹل و مالیاتی خواندگی پروگرام کا آغاز؛ خواتین کی سماجی اور اقتصادی بااختیاری میں اضافہ مقصد

ملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے پولیسنگ کے جدید تقاضوں، ماڈرن ٹیکنیکس اور آئی جی سندھ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جدید فیس لیس پولیسنگ، تھانوں کی تزئین و آرائش، بجٹ کی تھانوں تک منتقلی، جوانوں اور شہداء پولیس کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود، اور شعبہ تفتیش میں بہتری کے اقدامات کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں، جس سے صوبے میں کرائم کی شرح میں غیر معمولی کمی آئی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس سروس کو اتھارٹی کی بجائے ذمہ داری سمجھ کر نبھانا چاہیے، اور جدید پولیسنگ کے تقاضوں پر پورا اترنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایس آئی یو، اے وی ایل سی، اور اے وی سی سی کے قیام سے منظم جرائم کے خلاف حاصل ہونے والے نتائج کو سراہا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے افسران و جوانوں کے لیے تربیتی کورسز متعارف کرانے پر زور دیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کا شعبہ اسپیشل برانچ انٹیلیجنس کلیکشن میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور ٹیکنالوجی کے مختلف ٹولز کے ذریعے حاصل شدہ انٹیلیجنس وفاقی و صوبائی ایجنسیوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کو فرائض کی ادائیگی میں اولین ترجیح قرار دیا اور نوجوان افسران کو دہشت گردی، جرائم کنٹرول اور عوامی سروس ڈلیوری میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ٹرینی اے ایس پیز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، اور وفد کو آئی جی پی میڈیا سیل سمیت مختلف پولیس یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔

WhatsApp Image 2025 12 01 at 7.49.23 PM WhatsApp Image 2025 12 01 at 7.49.23 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 01 at 7.49.24 PM WhatsApp Image 2025 12 01 at 7.49.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 01 at 7.49.24 PM 2

63 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے 52 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے اے ایس پیز کی ملاقات، جدید پولیسنگ پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!