


کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ نئی مدت کے مطابق سندھ رینجرز کی تعیناتی 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔