اسلام آباد — پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے سری لنکا میں سمندری طوفان دتواہ اور شدید بارشوں کے باعث متاثرہ عوام کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ جہاز کولمبو میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو-2025 میں شرکت کے سلسلے میں موجود تھا۔
کراچی میں جدید سہولیات سے آراستہ پہلا ماڈل تھانہ فعال، شہریوں کے لیے آسانیاں فراہم
متاثرہ آبادی کی فوری ضروریات کے پیش نظر، پی این ایس سیف نے غذائی اشیاء، تیار کھانا (MREs)، خشک راشن، فرسٹ ایڈ کٹس، ایمرجنسی ادویات اور دیگر ضروری آلات سری لنکن حکام کے حوالے کیے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بروقت مدد یقینی بنائی جا سکے۔ پاک بحریہ حالات کے مطابق مزید امدادی سامان اور معاونت فراہم کرتی رہے گی۔
پاک بحریہ کا یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور مشکل حالات میں دوست ممالک کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی بھی عملی عکاسی کرتا ہے۔

