گارڈن واقعہ میں نامزد لیاقت محسود کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت، دو مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد ملزم لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ عدالتی حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے ملزم کے خلاف دو مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی اے) کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

نارتھ ناظم آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد

ایس پی نے تفتیشی افسر کو حکم دیا ہے کہ دونوں مقدمات میں اے ٹی اے کی دفعات کے تحت نئی رپورٹ دفعہ 173 کے مطابق تیار کرکے عدالت میں جمع کرائی جائے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت لیاقت محسود کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے قرار دے چکی ہے کہ فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے کے شواہد واضح طور پر موجود ہیں، لہٰذا مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج ضروری ہے۔

پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری شاہزیب جاں بحق ہوا تھا، جبکہ واقعے کے بعد ملزم کے گارڈ کی جانب سے علاقے کے مکینوں پر فائرنگ کی گئی تھی، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گارڈن واقعہ میں نامزد لیاقت محسود کے خلاف قانونی شکنجہ مزید سخت، دو مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!