ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد اسحاق مغل کی سربراہی میں پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو کھنڈو گوٹھ، پہلوان ہوٹل کے قریب بلاک بی نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ذوالفقار ولد عبدالکریم اور شاہد ولد محمد عظیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی موصول ہونے والی CCTV فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم خاتون سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین رہا ہے۔ واردات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
برآمدگی:
-
ایک عدد پستول
-
چھینا گیا موبائل فون
-
واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل
پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقار ولد عبدالکریم اس سے قبل بھی پولیس مقابلوں اور دیگر مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
سابقہ کرمنل ریکارڈ (ذوالفقار ولد عبدالکریم):
-
FIR 24/23 — دفعات 353/324/392/397/34 — تھانہ نارتھ ناظم آباد
-
FIR 25/23 — دفعہ 23(1)A — تھانہ نارتھ ناظم آباد
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
