واٹر کارپوریشن کا 60 انچ ڈایا وال جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا فیصلہ، متاثرہ علاقوں میں پانی بند رہے گا

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں قائم پرانے اور بوسیدہ 60 انچ قطر کے وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب موجود اس خستہ حال لائن کی تبدیلی کا مقصد شہر میں پانی کی ترسیل کو مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنانا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی زیر صدارت آرڈرلی روم، متعدد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی

کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک ہفتہ اور اتوار کے روز انجام دیا جائے گا۔ اس دوران متعلقہ لائن بند رہے گی جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمتی سرگرمی کے دوران صدر ٹاؤن، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی اور لائنز ایریا میں پانی عارضی طور پر معطل رہے گا۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صورتحال کے پیش نظر پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور ضرورت کے مطابق پیشگی ذخیرہ کرلیں تاکہ مشکلات سے بچا جاسکے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “واٹر کارپوریشن کا 60 انچ ڈایا وال جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا فیصلہ، متاثرہ علاقوں میں پانی بند رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!