ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی زیر صدارت ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں آرڈرلی روم منعقد ہوا، جس میں 38 پولیس افسران و اہلکار اپنے مسائل اور کیسز کے سلسلے میں پیش ہوئے۔
شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار
ایس ایس پی مہزور علی نے تمام اہلکاروں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ہر کیس کا باقاعدہ جائزہ لیتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر محکمانہ احکامات جاری کیے۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق:
-
1 اہلکار کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔
-
2 اہلکاروں کو فورفیچر کی سزا سنائی گئی۔
-
18 اہلکاروں کو سینشر جاری کیا گیا۔
-
4 کیسز کو ریکارڈ پر فائل کر دیا گیا۔
-
13 اہلکاروں کو وارننگ جاری کی گئی۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے واضح کیا کہ محکمانہ غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو اہلکار اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی یا نااہلی کا مظاہرہ کریں گے، ان کے خلاف بلا امتیاز سخت محکمانہ کارروائی جاری رکھی جائے گی۔