شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس پر ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف دکانوں پر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرکے قیمتی موبائل فونز لے اڑتے تھے۔

سرکاری ملازمین کے اثاثے عوام کے لیے قابلِ رسائی حکومت نے ضابطوں میں اہم ترمیم جاری کر دی

حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ چند روز قبل ملزمان نے قائدآباد میں واقع ایک موبائل فون شاپ سے 40 سے زائد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہونے کی واردات بھی کی تھی۔

پولیس نے چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 37 موبائل فونز، ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کرلی۔ گرفتار افراد کی شناخت وحید عرف بلیڈ اور ہجرت عرف کمانڈو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی کھنگالا جا رہا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “شاہ لطیف پولیس کی بڑی کارروائی، موبائل فون شاپس میں ڈکیتی کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!