پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال مختلف آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جن میں 33 اہم دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
حیدرآباد میں ایس بی سی اے کی سنگل ونڈو فیسلٹی سے پہلا چالان جاری، تعمیراتی منظوریوں کا نظام جدید خطوط پر استوار
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مختلف کارروائیوں میں 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے 532 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گرد بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی و جنوبی وزیرستان اور خیبر میں ہلاک کیے گئے، جبکہ کرم، اورکزئی اور ملاکنڈ میں بھی متعدد اہم کمانڈرز نشانہ بنے۔