نواز شریف کا خطاب: "عمران خان اکیلا مجرم نہیں… لانے والے بھی شریک ہیں”

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ "عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اسے لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں”۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا اور پاکستان کو معاشی، اخلاقی اور معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے۔

کراچی: مرکزی ڈسٹرکٹ میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح، سٹریٹ کرائم میں کمی کا عندیہ

لاہور میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتہذیبی اور فتنہ سیاست کو شکست ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا جبکہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود حصہ لے کر شکست کھا گئے۔

نواز شریف نے گزشتہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں "ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں تباہی لائی گئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ محاذ پر ملک کو نقصان پہنچایا گیا اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔” ان کے مطابق اگر ترقی کا تسلسل برقرار رہتا تو آج پاکستان دنیا میں ایک مضبوط مقام رکھتا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے، آج میرٹ کا بول بالا ہے، محکمے تندہی سے کام کر رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچا لیا گیا ہے۔ "ڈیڑھ سال میں عوامی خدمت کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔”

نواز شریف کا کہنا تھا کہ "عمران خان اکیلا مجرم نہیں، اسے لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے۔ فتنہ فساد اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔”

پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں غریبوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں اور امن و امان کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں جیتیں، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “نواز شریف کا خطاب: "عمران خان اکیلا مجرم نہیں… لانے والے بھی شریک ہیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!