ڈی جی آئی ایس پی آر کا موقف: پاکستان کی عسکری کارروائیاں ہمیشہ شفاف اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جاتی ہیں

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جب بھی کوئی عسکری کارروائی کرتا ہے تو اسے ہمیشہ کھلے عام اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ انجام دیتا ہے۔

کراچی: شاہراہِ نور جہاں میں موٹر سائیکل چوری کا ملزم گرفتار

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی پالیسی شفاف ہے اور کسی بھی آپریشن کو چھپانے کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے بارے میں کہا کہ یہ ایک مکمل قانونی اور عدالتی عمل کے مطابق جاری ہے، جس پر بے بنیاد قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں۔

افغانستان میں کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی ہدف پر حملہ کرے تو اسے واضح اعلان کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف مختلف سطحوں پر قائم کمیٹیوں میں فوجی نمائندے شامل ہیں اور یہ فورمز مسلسل فعال ہیں۔ بلوچستان کی حکومت بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت معیشت دشمن عناصر کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاستی ادارے ملک میں قیامِ امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہر پیشرفت بروقت عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کا موقف: پاکستان کی عسکری کارروائیاں ہمیشہ شفاف اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جاتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!