کراچی: ایس ایس پی سینٹرل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہرہ نور جہاں نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں موٹر سائیکل لیفٹنگ میں ملوث ملزم بابر علی ولد چاکر علی کو گرفتار کر لیا۔
کمانڈر چٹاگرام بنگلہ دیش نیوی کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
ملزم کو مین روڈ قلندریہ سے نصرت بھٹو کالونی جاتے ہوئے نزد حسینی بلڈ بینک بلاک T نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اہم ثبوت کے طور پر استعمال ہوئی، جس میں وہ موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KLW-6226 (میکر: ہائی اسپیڈ) برآمد ہوئی، جو مقدمہ الزام نمبر 421/2025 کے تحت دفعہ 381-A ت پ تھانہ بلال کالونی سے سرقہ شدہ تھی۔
