اسلام آباد: بنگلہ دیش بحریہ کے وفد کی قیادت کمانڈر چٹاگرام (COMCHIT) ریئر ایڈمرل محمد معین الحسن نے کی، جو جاری دوطرفہ بحری مصروفیات کے سلسلے میں نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کر رہا تھا۔
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس: منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور سائبر کرائم پر سخت ایکشن کا فیصلہ
دورے کے دوران ریئر ایڈمرل محمد معین الحسن نے چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں دوطرفہ بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور علاقائی سلامتی کے طریقہ کار کو تقویت دینا شامل تھا۔
دونوں افسران نے آپریشنل روابط کو وسعت دینے، معلومات کے تبادلے کو بڑھانے اور دونوں بحریہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
بنگلہ دیش بحریہ کے وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان پائیدار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے اور پیشہ ورانہ روابط، آپریشنل ہم آہنگی اور علاقائی بحری امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔