ملیر سٹی پولیس کی کارروائی: 31 کلو گٹکا ماوا ضبط، رکشہ ڈرائیور گرفتار

کراچی: ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غلام فرید نامی رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جو گٹکا ماوا کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث تھا۔

کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم رکشے میں خفیہ جگہ بنا کر گٹکا ماوا مختلف علاقوں میں پہنچاتا اور سپلائی کے دوران عام مسافروں کو بھی ساتھ بٹھاتا تھا تاکہ اپنی غیر قانونی سرگرمی چھپائی جا سکے۔ ملزم نے بتایا کہ خواتین اور فیملیز کو بٹھا کر مخصوص مقامات پر چھوڑنے کے بعد گٹکا ماوا مخصوص جگہوں پر فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے 31 کلو سے زائد پیک گٹکا ماوا برآمد کر لیا اور سپلائی کے لیے استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر سٹی پولیس کی کارروائی: 31 کلو گٹکا ماوا ضبط، رکشہ ڈرائیور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!