کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ اور صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کورنگی ساڑھے تین کے عیدگاہ گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ملک بھر میں یومِ تاسیس کی تقریبات ضلعی سطح پر ہو رہی ہیں، تاہم کراچی کی تنظیم نے گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی تمام اضلاع کا مشترکہ مرکزی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محمد صائم طاہر نے 11ویں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچور گالف کپ 2025 جیت لیا
اتوار کو سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ جلسہ گاہ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے پارٹی کے تمام عہدیداران، ذمہ داران، کارکنان اور کراچی کے عوام سے جلسے میں بھرپور شرکت کی خصوصی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ جلسہ اتوار 30 نومبر کو دوپہر 1 بجے شروع ہوگا، جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ساتھ خطاب کریں گے۔
معائنہ کے دوران جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی کراچی رؤف ناگوری, صدر پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن, صدر ضلع سینٹرل سردار خان, حیدر خان، نائب صدر کورنگی شیراز وحید, انفارمیشن سیکریٹری احمد رضا, نعیم شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ جلسہ شہر بھر کے کارکنان کے اتحاد اور پارٹی کے تاریخی ورثے کا بھرپور اظہار ہوگا۔
