لاہور (اسٹاف رپورٹر) محمد صائم طاہر نے 11ویں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچور گالف کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سینئر امیچور کیٹیگری میں عبدالرؤف علی جبکہ لیڈیز کیٹیگری میں شہناز معین فاتح قرار پائیں۔
متحدہ پیپلز پارٹی کی بی ٹیم، 27ویں ترمیم ذاتی مفادات کی سودے بازی تھی: آفاق احمد
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تھے جنہوں نے تمام فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کی اسپورٹس مین شپ اور عمدہ کھیل کی تعریف کی۔
مہمان خصوصی نے اسپانسرز، میڈیا اور ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ اہم ایونٹ کامیابی سے منعقد ہوا۔
یہ چار روزہ گالف ٹورنامنٹ 20 سے 23 نومبر 2025 تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں جاری رہا، جس میں ملک بھر سے 185 گالفرز نے مختلف کیٹیگریز—امیچور، سینئر امیچور اور لیڈیز—میں بھرپور مقابلہ کیا۔
11واں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچور گالف کپ پاکستان گالف فیڈریشن کے کیلنڈر کا مستقل حصہ ہے اور قومی گالف سرکٹ کا ایک اہم ایونٹ بھی شمار ہوتا ہے۔ یہ ایونٹ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور اسپورٹس مین شپ کی حوصلہ افزائی کے لیے پاک بحریہ کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اختتامی تقریب میں عسکری و سول افسران، منتظمین، اسپانسرز، گالفرز اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

