سندھ رینجرز کی کارروائی: بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواڑی گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی سے بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواڑی گروپ کے کارندے امیر حمزہ ولد حامد حسین کو گرفتار کرلیا، جب کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2019 سے لیاری گینگ وار کے کمانڈر عبدالصمد کے فرنٹ مین یوسف عرف موٹا کے ساتھ سرگرم تھا۔ ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ جولائی 2024 میں وہ یوسف عرف موٹا کے ہمراہ ایک بلڈر سے بھتہ لینے گیا تھا، جس کے لیے ایک مقامی نوجوان نے یوسف عرف موٹا کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔ کارروائی کے دوران یوسف عرف موٹا مسلسل مرکزی کمانڈر عبدالصمد سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق کھارادر میں ایک تعمیراتی سائیٹ پر پہنچ کر یوسف عرف موٹا نے ایک مزدور کے ہاتھ بھتے کی پرچی تھمائی، جب کہ امیر حمزہ نے پسٹل نکال کر مزدور کی ٹانگ میں فائر کردیا۔

بعد ازاں رینجرز نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم امیر حمزہ 3 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوگیا اور یوسف عرف موٹا کے ہمراہ اس کے آبائی گاؤں پھلجی، دادو بھی گیا، جہاں دونوں نے ایک ہفتہ قیام کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم مختلف فیکٹری مالکان کے نمبرز یوسف عرف موٹا اور عبدالصمد کو فراہم کرتا تھا۔ بھتہ خوری گروہ کے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزم کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چوکی، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ شہری کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ رینجرز کی کارروائی: بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواڑی گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!